ویب ڈیسک: پاکستانی نژادرکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےپرتشدد مظاہروں پرتشویش کااظہار کیا ہے۔
افضل خان نےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سےپرتشدد مظاہروں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہرکسی کابنیادی حق ہےلیکن پرتشدد مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےپرتشدد احتجاج سےکشمیرکازکوشدید نقصان پہنچتا ہے۔
افضل خان نےکہا کہ کشمیرکےعوام کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔ دشمن عناصراپنے مفادات کے لیےایسے گروہوں اوراحتجاج کواستعمال کرتے ہیں۔ کشمیری عوام سےاپیل ہےکہ وہ قانون کےدائرے کےاندررہ کرکام کریں اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں۔