تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا بڑھا سکتی ہے، ماہرین

تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا بڑھا سکتی ہے، ماہرین
کیپشن: تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا بڑھا سکتی ہے، ماہرین

ویب ڈیسک: امراض گردہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی صرف پھیپھڑوں کے کینسر تک محدود نہیں بلکہ یہ مثانے کے کینسر کے خطرے کو بھی نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے۔

بھارتی ماہر ڈاکٹر انکور بھٹناگر کے مطابق تمباکو نوش افراد میں مثانے کے کینسر کا خطرہ غیر تمباکو نوش افراد کے مقابلے دو سے چار گنا زیادہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ کے دھوئیں میں موجود سرطان پیدا کرنے والے کیمیائی مادے گردوں کے ذریعے پیشاب میں شامل ہو جاتے ہیں، اور جب یہ مادے مثانے کی اندرونی جھلی کے ساتھ طویل عرصے تک رابطے میں رہتے ہیں تو خلیات میں کینسر پیدا کرنے والی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹرز نے پیشاب میں خون آنا اس بیماری کی ابتدائی علامت قرار دیتے ہوئے تمباکو نوشی ترک کرنے اور وقت پر طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

Watch Live Public News