بھارت کے سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارت کے سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: بھارت کے سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: بھارت کے سابق بین الاقوامی کرکٹ امپائر وی وکرم راجو 92 سال کی عمر میں بنگلورو میں انتقال کر گئے۔ کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وکرم راجو بھارتی کرکٹ کے تجربہ کار امپائرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 2 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور 42 فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کی۔ انہیں سب سے زیادہ شہرت 1986 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تاریخی ٹائیڈ ٹیسٹ کے فیصلے کی وجہ سے ملی، جو کرکٹ کی تاریخ کا یادگار میچ رہا۔

اس میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز درکار تھے، لیکن ٹیم 347 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میچ برابر رہا۔ میچ کے آخری لمحات میں وکرم راجو نے بھارتی نمبر 11 بلے باز منیندر سنگھ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا، جس پر اس وقت شدید بحث ہوئی تھی۔

کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ وکرم راجو نے دہائیوں تک دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کرکٹ کی خدمت کی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ میچ ریفری کے طور پر فرسٹ کلاس مقابلوں اور کرناٹکا پریمیئر لیگ میں فعال رہے۔

 

Watch Live Public News