ذوالفقار بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

ذوالفقار بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور
کیپشن: ذوالفقار بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی ہیروقراردینےکی قراردادکثریت رائے سے منظور کر لی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق قراردادحیدرعلی گیلانی نے پنجاب اسمبلی ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

اس سے قبل جمعرات کو سندھ اسمبلی نے ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بھی ایسی ہی ایک قرارداد منظور کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ قراردادیں بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی رائے سامنے آنے کے بعد منظور کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے رواں ہفتے قرار دیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئرٹرائل نہیں ملا۔

تاہم عدالت عظمیٰ نے بھٹو کی پھانسی کو جوڈیشل مرڈر یا عدالتی قتل قرار نہیں دیا جیسا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے۔

عدالت عظمیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کو ختم یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔