پی ایس ایل  9   میں پہلی ہیٹرک   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے باؤلر کے نام 

پی ایس ایل  9   میں پہلی ہیٹرک   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے باؤلر کے نام 

(ویب ڈیسک )  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے   ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  میں کھیلے گئے میچ میں   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین نے ہیٹرک کی،انہوں نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری ، تیسری  اور چوتھی گیند پر   زلمی کے عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤ لر  عقیل حسین نے پشاور زلمی کیخلاف میچ میں  4 اوورز   میں 23 اسکور دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔