ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Watch Live Public News