ویب ڈیسک :آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ لیجنڈ ایکٹر جان ہیک مین اور انکی اہلیہ کی پراسرار موت کی وجہ پتہ چل گئی، نیومیکسیکو شیرف آفس کی پریس کانفرنس میں سب بتا دیا گیا۔
چیف میڈیکل افسر کی رپورٹ کے مطابق ہیک مین کی اہلیہ بیٹسی اراکاوا کی موت کی وجہ ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم تھا جب کہ ہیک مین دل کی بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔
تاہم اداکار جین ہیک مین کی موت قدرتی وجوہات کی بناء پر ان کی اہلیہ بیٹسی اراکاوا کی ہلاکت کےچند دن بعد ہوئی، یادرہے بیٹسی کی موت نایاب وائرس کی وجہ سے ہوئی ۔ ان کے آخری دن عبرت ناک حالت میں اس لئے گذرے کیونکہ 95 سالہ جین ہیک مین الزائمر کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ اپنی حالت سے کسی کوآگاہ نہ کرسکے اور کم از کم 7 دن تک زندہ رہے بھوک پیاس سے دل کی بیماری شدت اختیار کرگئی اور وہ دم توڑ گئے ۔
پریس کانفرنس میں، شیرف، ایڈن مینڈوزا نے انکشاف کیا کہ بیٹی اراکاوا 11 فروری کو شاپنگ کے لئے گھر سے باہر نکلی تھیں اور یہ ان کی آخری معلوم سرگرمی تھی۔ جبکہ ان کی موت کا تعلق ہنٹا وائرس پلمونری سنڈروم سے تھا، یہ ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک بیماری ہے جو چوہوں سے پھلیتی ہے۔