ویب ڈیسک: ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی انٹری سے آج بھی موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود،ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک ہے،موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔