ہالی وڈ فلمیں ریلیز سے پہلے ہی آن لائن بیچنے والاملزم گرفتار

man indicted in scheme to sell blockbuster movies before release
کیپشن: man indicted in scheme to sell blockbuster movies before release
سورس: google

ویب ڈیسک :20 سے زائد ہالی وڈ ہٹ فلمیں ریلیز سے پہلے ہی آن لائن فروخت کرنے والا شخص ریاست ٹینیسی سے گرفتار۔۔ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

 میمفس شہر کا رہائشی اسٹیون ہیل ڈی وی ڈی اور بلو رے کمپنی کا افسر تھا اور اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس  نے 20 سے زائد ہٹ فلمیں اور سیزن جن میں "اسپائیڈر مین: نو وے ہوم"، ڈیون ،’’بلیک وڈو ’’ شامل تھے کی ویڈیوز کو آن لائن مخلف پارٹیوں کو لاکھوں ڈالر کے عوض فروخت کردیا۔

اسٹیون نے فروری 2021 سے لے کرمارچ 2022 تک یہ فراڈ کرتا رہا اور بالآخر پکڑا گیا اب اسے عدالت سے فرد جرم عائد ہونے کے بعد سزا کا سامنا ہے۔

جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے پراسیکیوٹرز کے مطابق صرف اسپائیڈر مین: نو وے ہوم"  کوریلیز سے ایک ماہ قبل ہی آن لائن اسے دسیوں بار ڈاؤن لوڈ کرنے سے کاپی رائٹ کے مالک کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

 ہیل کی اسکیم سے متاثر ہونے والے کچھ بڑے پکچر اسٹوڈیوز میں والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز، مارول اسٹوڈیوز اور پکسر کے ساتھ؛ یونیورسل پکچرز اور اس کے ذیلی ادارے جیسے الیومینیشن؛ وارنر برادرز پکچرز اور اس سے ملحقہ نیو لائن سنیما؛ سونی پکچرز اور کولمبیا پکچرز؛ اور پیراماؤنٹ پکچرز شامل ہیں 

Watch Live Public News