ہیکرز نے ٹیلرسوئفٹ کے کروڑوں مالیت کےکانسرٹ ٹکٹس دوبارہ فروخت کردیے

ہیکرز نے ٹیلرسوئفٹ کے کروڑوں مالیت کےکانسرٹ ٹکٹس دوبارہ فروخت کردیے
کیپشن: ہیکرز نے ٹیلرسوئفٹ کے کروڑوں مالیت کےکانسرٹ ٹکٹس دوبارہ فروخت کردیے

ویب ڈیسک: امریکا میں 2 ہیکرز نے مقبول پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کروڑوں مالیت کے سینکڑوں ٹکٹس چوری کر کے دوبارہ فروخت کردئے جنہیں امریکی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کی جانب سے 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو 900 ٹکٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز امریکا میں قائم آن لائن ٹکٹ مارکیٹ کیلئے تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کے طور پر کام کررہے تھے، نیویارک استغاثہ نے ہیکرز پر الزام لگایا کہ ٹائرون اور شمارا نے ایک آف شور ٹکٹ فروش پلیٹ فارم میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانسرٹ کے 900 ٹکٹس چرا کر  دوبارہ فروخت کردیے۔

رپورٹ کے مطابق چوری کردہ ٹکٹس کی مالیت 6 لاکھ35 ہزار ڈالر ( تقریباً 16 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے ) بنتی ہے جب کہ چوری کیے گئے ٹکٹس میں سے زیادہ تر ٹکٹس پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے Eras tour کے ہیں۔

اس واقعے کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سدرلینڈ کے ملازمین ٹائرون نے اپنے ساتھی شمارا کے ہمراہ مبینہ طور پر پلیٹ فارم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی اور فروخت شدہ ٹکٹس چوری کیے، بعد ازاں ان ٹکٹس کو 6 لاکھ 35 ہزار ڈالر کی زائد قیمت میں دوبارہ فروخت کردیا۔

پریس ریلیز کے مطابق ملزمان کو نیویارک شہر میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور دونوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے جب کہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 3 سے 15 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

Watch Live Public News