ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کو رہا کر دیا گیا،سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے جمعہ کے روز قانونی وجوہات کی بنا پر سابق صدر یون سک یول کے گرفتاری وارنٹ منسوخ کر دیے، جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بغاوت کے الزامات میں مقدمے کا سامنے کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو آج بروز ہفتہ دارالحکومت سیؤل کے ایک حراستی مرکز سے رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت استغاثہ کی جانب سے ان کی رہائی کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کے بعد ممکن ہو سکی۔
یون کی جانب سے تین دسمبر کو ملک میں مختصر مدت کے لیے مارشل لاء نافذ کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی نے ان کا مواخذہ کیا تھا، جس کے فوری بعد ان کے صدارتی اختیارات معطل ہو گئے تھے، جب مواخذے کے حوالے سے مقدمہ ملکی آئینی کورٹ میں بھجوا دیا گیا تھا، جو اس حوالے سے ایک سو اسی دن کے اندر فیصلہ دینے کی پابند ہے۔