ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، آپریشن ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا، آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک میں خوارج کے خلاف آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کاروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔