اوگرا کے ایل پی جی سستی کے احکامات نظر انداز، قیمت میں بڑا اضافہ

اوگرا کے ایل پی جی سستی کے احکامات نظر انداز، قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: اوگرا نے رمضان سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا،  جبکہ اوگرا نوٹیفکیشن کے برعکس ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 گزشتہ 3روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 50سے 60روپے فی کلوبلاجواز اضافہ کردیا گیا، چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر ملک بھر میں ایل پی جی دستیاب نہیں۔

  ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے، عوام رمضان المبارک کے مبارک ایام میں بھی لٹنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
  ایل پی جی248 سے 300 اور 310 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہونے لگی ،   ایل پی جی ڈیلرز پہاڑی علاقوں میں 350روپے میں دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں کوئی پکڑ نے والا ہی نہیں ۔

 چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرا، اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لوٹ مار کی کھلی چھٹی دیدی گئی، گزشتہ تین روز میں عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا۔

Watch Live Public News