چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت،کونسے نکات فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں؟

چیمپئنز ٹرافی فائنل، نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت،کونسے نکات فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں؟

ویب ڈیسک: اتوار کو دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں انڈیا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کچھ ایسے اہم نکات بیان کیے گئے ہیں جو میچ کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

میٹ ہینری کا تباہ کن آغاز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں، تاہم ان میں سے پانچ وکٹیں انہوں نے ایک گروپ میچ میں حاصل کیں۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں میٹ ہینری نے شمبھن گِل اور وراٹ کوہلی کو آؤٹ کیا جس کی وجہ سے انڈیا کو دباؤ کا سامنا رہا۔
نیوزی لینڈ یہ میچ ہار گیا لیکن میٹ ہینری نے اس میں 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں میٹ ہینری کے ابتدائی اوورز انڈیا کے لیے مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔

ورون چکرورتی کی تباہ کن بولنگ
سپنر ورون چکرورتی کو تاخیر سے انڈیا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ ان کا ایونٹ میں پہلا اور مجموعی طور پر دوسرا ون ڈے تھا۔
رچن رویندر اور کین ولیمسن کی بیٹنگ فارم
دنیائے کرکٹ کے ابھرتے ہوئے سٹار رچن رویندرا اور کیویز کے تجربہ کار سابق کپتان کین ولیمسن فائنل میں اپنی ٹیم کے لیے بڑا ٹوٹل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ دونوں بیٹرز لاہور میں ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچریاں بنا چکے ہیں۔
رویندر اور ولیمسن نے سیمی فائنل میں 164 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی، 34 سال کے کین ولیمسن نے انڈیا کے خلاف گروپ میچ میں 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

روہت شرما کا آغاز انڈیا کے لیے اہم
انڈین کپتان روہت شرما نے اس ٹورنامنٹ میں تاحال کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، ان کا سب سے زیادہ سکور بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں 41 رہا، انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ ’روہت شرما کی کارکردگی ان کے رنز کے بجائے ان کے اثر سے جانچی جاتی ہے۔‘
دبئی کی سلو پچ
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی پچ اس ٹورنامنٹ میں ایک اہم موضوع رہی ہے، کیونکہ انڈیا نے سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیل رہی ہے۔
دبئی کی وکٹ سلو اور سپنرز کے لیے سازگار ثابت ہوئی ہے، تاہم اس ایوںٹ کے دوران سب سے زیادہ سکور آسٹریلیا کا 264 رنز تھا اور انڈیا نے یہ ہدف مقررہ اوورز سے 11 گیندیں پہلے حاصل کیا۔

Watch Live Public News