ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی شام دبئی کے علاقے البرشا میں ہلاک ہونے والا ڈرائیور پاکستانی شہری تھا۔
اماراتی حکام کے مطابق، پاکستانی ڈرائیور نے الرٹ میسج موصول ہونے کے باوجود گاڑی میں موجود رہنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ حفاظتی الرٹ میسجز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور الرٹ موصول ہونے کے بعد فوراً کسی محفوظ عمارت میں پناہ لی جائے۔
قبل ازیں دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھا کہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرنے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، اور اس میں موجود ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں حالیہ حملوں کے دوران اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 2 پاکستانی شامل ہیں۔