ویب ڈیسک: آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا یا نیوزی لینڈ پہلی بار چیمپئن بنے گا۔
بھارت اگر جیتا تو مسلسل دو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی، جبکہ نیوزی لینڈ پہلی بار ٹرافی جیتنے کی تاریخ رقم کرے گا۔ بھارت کو سپر ایٹ مرحلے میں صرف جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی، نیوزی لینڈ کو گروپ اور سپر ایٹ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ نے ہرایا۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پروٹیز کو شکست دی جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
دونوں ٹیمیں بیٹنگ اور بولنگ میں طاقتور ہیں: نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں 13 اوورز میں 170 رنز کا ہدف پورا کیا، جبکہ بھارت نے ناک آؤٹ میچ میں 253 رنز بنائے۔
فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا، اور میچ سے قبل شائقین میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔