ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز برآمد، 2 افراد بھی گرفتار

ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز برآمد، 2 افراد بھی گرفتار
کیپشن: ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز برآمد، 2 افراد بھی گرفتار

ویب ڈیسک: نیویارک میں مسلمانوں کے خلاف نکالی گئی ریلی کے دوران شہر کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے دو مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشکوک ڈیوائسز کے ساتھ دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت میئر اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود تھے یا نہیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نیویارک میں مذہبی تعصب کے خلاف اور سلامتی کے خدشات کے باعث مقامی حکام نے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News