ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک کر دیئے۔ ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔ باجوڑ میں کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جھڑپوں کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔ خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کارروائیوں میں مزید 5 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے اور عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔