علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام 'سوہنا نبی' جاری کر دیا

علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام 'سوہنا نبی' جاری کر دیا
کیپشن: علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام 'سوہنا نبی' جاری کر دیا

ویب ڈیسک: معروف گلوکار علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام ' سوہنا نبی' پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے پیارے نبی محمد ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے نعتیہ کلام کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا:
" سوہنا نبی پیارے نبی ﷺ کی محبت اور یاد میں ایک عاجزانہ نعت ہے۔ ان کی زندگی اور پیغام نے اندھیروں میں گھری دنیا میں روشنی ڈالی اور آج بھی ہمیں انسانیت، وقار، رحم اور شفقت کا سبق یاد دلاتی ہے۔ یہ میری جانب سے سب سے خوبصورت تخلیق کے لیے محبت اور عقیدت کا چھوٹا سا اظہار ہے۔"

واضح رہے کہ علی ظفر پہلے بھی کئی نعتیہ کلام پیش کر چکے ہیں، جو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے۔

Watch Live Public News