پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع

(ویب ڈیسک ) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہے۔عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات پابندی سے مستثنیٰ ہیں ۔سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں ۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشتگردی اور فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ   دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع 14 مارچ تک کی گئی ہے۔امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News