بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جیت لیا

بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جیت لیا

(ویب ڈیسک ) بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جیت لیا۔

آحمد آباد میں کھیل جانے والےٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈںگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 256رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے  سنجو سیمسن  کے شاندار 89رنز،8چھکے ور 5 چوکے لگائے۔ایشان کشن 54،ابھیشیک شرما 52رنز بنا کر نمایاں رہے۔شیوم دوبے26،ہاردیک پانڈیا18،تلک ورما8رنز بنا سکے۔
جیمی نیشم نے3وکٹیں حاصل کیں۔میٹ ہنری  اوررچن  رویندرا نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی.

نیوزی لیںڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔سینٹنر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، اکشر پٹیل  نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا، وورن  اور ابھیشک شرما  نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News