(ویب ڈیسک) لاہورمیں نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے نجی اسکول کی ملازمہ جاں بحق ہوگئیں۔
اس حواے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں پینتیس سال کی سدرہ بی بی جاں بحق ہوئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسکول سے چھٹی کے بعد سدرہ فٹ پاتھ جارہی تھی کہ تیز رفتار ٹرالر نے کچل ڈالا۔سدرہ نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔حادثہ تیز رفتاری اور ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور وقار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔