وزیراعظم شہبازشریف نے اسپتال کاافتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے اسپتال کاافتتاح کردیا
لاہور ( پبلک نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف نےسلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کاافتتاح کردیا ۔ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے گا، اسپتال میں سٹی اسکین اور او پی ڈی کی سہولتیں بھی موجود ہیں، اسپتال 350 بستروں پر مشتمل ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا، اسپتال میں عالمی معیار کی مشینری موجود ہے۔ دل کے امراض کے لیے بھی مشینری یہاں پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس وسائل نہیں ان لوگوں کا اسپتال میں مفت علاج ہوگا، اسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا اور آخرت میں بھلائی کمائی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گندی سیاست نے اس اسپتال کو 2 سال سرد خانےمیں ڈالے رکھا، اس سے بڑا ظلم غریب قوم کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2008 میں ہماری حکومت آئی تھی تو ریسکیو 1122 پرویز الٰہی کا منصوبہ تھا، میں نے منصوبے کو آگے بڑھایا کیونکہ یہ پرویز الٰہی نہیں پورے پاکستان کے لیے تھا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند نا پسند سے اوپر سوچنا ہوگا، آپ نے کسی حکومت سے پیسہ نہیں لیا خود اسپتال بنایا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔