شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں ، فواد چودھری

شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں ، فواد چودھری
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے وزیر اعظم اور آصف زرداری کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کر رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے مترادف ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک بیان میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کر چکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان نے میرے خلاف ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی ہوئی، عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹے مکار آدمی ہیں، ان کا جھوٹ قوم کے سامنے آ رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔