لاہور میں بارش شروع، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور میں بارش شروع، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: لاہور میں بارش شروع، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک:  لاہور کے محتلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مغلپورہ شالیمار ,جی پی او چوک ،بھاٹی گیٹ میں بارش،،، لکشمی چوک ،سول سیکٹریٹ، اردو بازار، لٹن روڈ میں بارش شروع ہوگئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ چترال، شانگلہ،دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔  مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔    

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ تھرپارکر اور میرپور خاص  میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔     

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان،سبی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

گلگت بلتستان اور کشمیر   میں تیز ہواؤں اور گرج   چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Watch Live Public News