ویب ڈیسک: پاکستان کی سمندری حدود میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پورٹ ذرائع کے مطابق، تمام چھوٹی اور بڑی کشتیوں کو فی الفور سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے جبکہ جاری شدہ اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فشنگ بوٹس سمیت سینکڑوں کشتیاں اس پابندی کی زد میں آئیں گی، تاہم تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت بدستور جاری رہے گی۔
یہ فیصلہ سمندری حدود میں غیر ضروری نقل و حرکت محدود کر کے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔