ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی اہم پریس بریفنگ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہابھارت کو 5 طیاروں کی تباہی ہضم نہیں ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حملہ بھارتی میڈیا کو دکھانا نہیں پڑے گا،پاکستان کا حملہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی۔
پاکستان کی بھارتی پنجاب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت سے پاکستان آنے والے ڈرونز کو پاک فوج نے مار گرایا،پاکستان نے گزشتہ رات بھارت میں کوئی کارروائی نہیں کی،بھارت کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد تک 24 مقامات پر کارروائی شرمناک ہے،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 80 بھارتی جنگی طیاروں کا مقابلہ کیا، بھارت کو 5 طیاروں کی تباہی ہضم نہیں ہوئی۔
روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کرکے بھارت نے پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جان خطرے میں ڈالی، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ، بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کادعوی سفید جھوٹ ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں مسلح افواج دفاع کے لیے پرعزم ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ، گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فارنزک معائنہ کیا جارہا ہے ،بھارتی فوج نے امرتسر میں خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے پر نظر رکھے ہوئے ہے،ٹیکنالوجی کی ترقی کے سبب ہر چیز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے ، ڈرامےکے لیے کھیتوں میں رکھے کچھ پرزوں کو آپ لگا دیتے ہیں، بھارت کا نظام اتنا ہی اچھا ہے تو 5 طیارے کیسے تباہ کرالیے،بھارت ڈراموں کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ، بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے۔
بھارت کی طرف سے پاکستان آنے والی کسی بھی چیز پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان جب حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی،پاکستان کا حملہ بھارتی میڈیا کو دکھانا نہیں پڑے گا،پاکستان کا حملہ نظر بھی آئے گا اور اس کی گونج بھی سنائی دے گی،پاکستان میں بھارت کے بھیجے گئے 29 ڈرونز تباہ کیے گئے، بھارتی ڈرون حملوں میں تین افراد شہید اور چار جوان زخمی ہوئے ۔
2019میں چائے یہاں آکر پی تھی، 6اور7مئی کی رات چائے وہاں بھجوائی، پاکستان میں کوئی خوف نہیں، زندگی رواں دواں ہے، پاک فوج ڈٹ کر کھڑی ہے، فکر کی کوئی بات نہیں، بھارت سینما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئے ۔