ویب ڈیسک: ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال ، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، آئندہ دو روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پنجاب کے بعد وفاقی دارلحکومت میں بھی آئندہ دو روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔
تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بندے رہے گے، 9 اور 10 مئی کو ہونے والے امتحان شیڈیول کے مطابق ہوں گے، تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔