پاک ، بھارت کشیدگی، آئی پی ایل کے میچز کا مقام تبدیل

پاک ، بھارت کشیدگی، آئی پی ایل کے میچز کا مقام تبدیل

ویب ڈیسک: انڈیا اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا دھرم شالہ میں 11 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ احمدآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیل پٹیل نے ٹائمز آف انڈیا کو آئی پی ایل میچ منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

دھرم شالہ پنجاب کنگز کا دوسرا ہوم گراؤنڈ ہے اس گراؤنڈ میں ٹیم نے آئی پی ایل 2025 میں 3 میچز کھیلنے تھے، جبکہ پنجاب کنگز پہلے ہی دھرم شالہ میں ایک میچ کھیل چکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے۔ 


 

Watch Live Public News