ویب ڈیسک: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا فضائی آپریشن ہر قسم کی پروازوں کیلئے رات 8:30 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردیا گیا۔
ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ موصول نوٹیم کے مطابق فضائی آپریشن کی عارضی معطلی کی گئی، فضائی آپریشن آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر معطل کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی، 8بجکر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک ایئر سپیس بند کر دی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دی ۔