بھارتی میڈیا پر پاکستانی طیاروں کو گرائے جانے کی خبریں بیہودہ اور جھوٹی ہیں: عطاء تارڑ

بھارتی میڈیا پر پاکستانی طیاروں کو گرائے جانے کی خبریں بیہودہ اور جھوٹی ہیں: عطاء تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بیہودہ قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے ایف-16 اور جے ایف- 17 طیاروں کو گرائے جانے کی خبریں بیہودہ اور جھوٹی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبریں آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گی، ایسے من گھڑت دعوے آپ کی بوکھلاہٹ آشکار کر رہے ہیں، پاکستان کا مؤقف بالکل دوٹوک ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ  نہ ہم نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو نشانہ بنایا، نہ ہی ابھی تک سرحد پار کسی جگہ حملہ کیا، اور نہ ہی ہماری فضائیہ کو کوئی نقصان پہنچا ہے،  6/7 مئی کی شب بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا خمیازہ اسے خود بھگتنا پڑا۔ 

 اور اب اپنی ناکامی چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا جھوٹی کامیابی کی کہانیاں گھڑ رہا ہے، واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک صرف اپنے دفاع میں اقدامات کیے ہیں۔

Watch Live Public News