سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی کامیابی پر قرار داد جمع، افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

سندھ اسمبلی میں معرکہ حق کی کامیابی پر قرار داد جمع، افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین

(ویب ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی معاز محبوب کی جانب سے “معرکۂ حق” اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قرارداد جمع کرائی گئی۔جس میں  پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی تاریخی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ   فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی عوام کے جذبۂ حب الوطنی و قومی اتحاد کو سلام پیش کیا گیا  ہے۔

قرارداد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ “ آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ملکی خودمختاری کا دفاع کیا گیا، پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور پاک بحریہ نے مکمل تیاری اور عزم کے ساتھ وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا،وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء کے اہلِ خانہ کے صبر، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News