ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونا2700روپے سستا ہو گیا،جس کے بعد  فی تولہ قیمت 4لاکھ94ہزار62روپے ہو گئی  جبکہ 10گرام سونا 2315روپے گھٹ کر 4لاکھ23ہزار578روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں 27ڈالرکمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4747ڈالر ہو گئی ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی کی قیمت 80روپے اضافے سے 8525روپے پر جا پہنچی جبکہ  10 گرام چاندی 68 روپے بڑھ کر 7308 روپے ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News