وزیر اعظم کاخیبرپختونخواہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم کاخیبرپختونخواہ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف  نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نےضلع ٹانک اور  ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ،  فتنتہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج  کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج  پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔؎

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی سیکیورٹی فورسز کی ستائش: 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش  کی۔انہوں نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔آخری بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد اور سہولت کار کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Watch Live Public News