آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
پبلک نیوز: آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری، 1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا. مہمان ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی. دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے. شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا. دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور تیسرا 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا. سیریز کے چاروں وائیٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے. یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے. چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو خوش آمدید کہنے پر مسرور ہوں، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے انعقاد پر ذاتی طور پر بہت خوشی ہے. دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے، ہمارا آئندہ سال دورہ پاکستان وہاں موجود کرکٹ فینز کو مزید پرجوش کرے گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔