عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان پر حملے کے اندراجِ مقدمہ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کا مقدمہ درج کرنے کی رپورٹ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی ہے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں درج کیا جا چکا ہے۔ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں اقدام قتل دفعہ 302، 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں اور مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں کے اندر عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور اندراج کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔