ویب ڈیسک :15 سالہ پوتے کے جنازے میں رقص ۔۔۔ دادا کے دل دہلا دینے والے بیان سے آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں گی۔
اطالوی دادا کی اپنے نوعمر پوتے کے جنازے میں رقص کرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
66 سالہ بوڑھے جینو جینتلن کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اس لئے رقص کیا کیونکہ انہیں لگا تھا کہ ان کا پوتا وہ پرفارم کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے اپنے پوتے کے تابوت کے سامنے رقص ختم کیا تو مجھے اس کی آواز واضح طور پر سنائی دی۔ اس نے مجھ سے کہا: 'شکریہ دادا جان۔'
اور اس کے ساتھ ہی مجھے ایک خالی پن محسوس ہوا جیسے میرے سارے دکھ، سارا غم باہر آگیا ہو۔
جینو جینتلن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہو سے اجازت لینے کے بعد پرفارم کیا، میں نے محسوس کیا کہ وہ چاہتا ہے کہ میں اس کے ساتھ ڈانس کروں، تاکہ ہم ایک بار پھر اکٹھے مزے کر سکیں تاہم اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس لگی ہوتو میں معافی چاہتا ہوں ۔
یادرہے 15 سالہ نوجوان ویسپا پر سوار ہو کر سکول جا رہا تھا کہ اچانک ایک کار نے اسے ٹکر مار دی۔ جینتو کا کہنا تھا کہ وہ حادثے کے چند منٹ بعد وہاں پہنچ گئے تھے جہاں وہ زمین پر پڑا تھا اور میں اس کے پاس بیٹھ گیا۔ ہم کم از کم آدھے گھنٹے تک ایسے ہی رہے۔