ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول:شیخ رشید

ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول:شیخ رشید
کیپشن: ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول:شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک میں آئین ہے نہ قانون، جمہوریت ہے نہ سیاسی ماحول۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 94گواہوں میں کسی نے مجھے 9مئی 2023کو نہیں دیکھا،ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ہے،یہ خودسموگ میں نہیں رہنا چاہتے،40دن کاچلہ کاٹا، ساری زندگی افسوس رہے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جب اللہ کو منظور ہوگا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوگی،مولانا فضل الرحمان نے اپنی جگہ بنائی ہے،مولانا فضل الرحمان نے خود کو اپ گریڈ کیا ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سیاست مین اپنا گڑھا خود کھودا ہے۔میں جب بھی بات کرتا ہوں عاصم منیر صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ غریبوں کے لئے عام معافی کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جو نئے ہیں حکومت کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گے،سارے وہ کام کئے جا رہے ہیں کہ غریبوں پر چھریاں چل رہی ہیں،اس بار کتنے داخلے نہیں ہوئے اس میں علیحدہ پریس کانفرنس کریں گے،یہ صرف ایک کی کام کر سکتے ہیں وہ میں بتائوں گا تو کہرام مچ جائے گا۔یہ سب جو رہائی کی تاریخ دے رہے ہیں یہ کوئی نجومی ہی دے سکتا ہے۔

Watch Live Public News