ویب ڈیسک: جینیات کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے امریکی سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، جیمس واٹسن طویل علالت کے بعد وفات پا گئے، جس کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی۔
جیمس واٹسن نے 1962ء میں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ساتھ مل کر ڈی این اے کے ڈبل ہیلکس اسٹرکچر کی دریافت پر نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ ان کی تحقیق کو "نیچر" نامی رسالے میں پہلی بار شائع کیا گیا، جو مالیکیولر بائیولوجی میں ایک سنگ میل قرار دی جاتی ہے۔
اپنے آخری انٹرویو میں جیمس واٹسن نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کا زندگی کا مقصد تھا۔ ان کی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، خاص طور پر ڈی این اے کی ساخت کی دریافت کے حوالے سے ان کی اہم تحقیق۔