وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی
کیپشن: وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وفاقی کابینہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔

کابینہ سے ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے بعد ستائیسویں آئینی ترمیم سینیٹ میں کچھ دیر میں پیش کی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کی صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیمی بل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیمی مسودے کو منظوری لئے سینیٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت آج 27ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بل کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تجویز ہے۔ کمیٹی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔ فاروق ایچ نائیک کمیٹی کے چیئرمین جبکہ محمود بشیر ورک کوچیئر ہوں گے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کی جاسکتی ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے الگ الگ مشاورت کی، مشاورت میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، بی اے پی، اے این پی، نیشنل پارٹی اور اعجاز الحق شامل تھے۔ اتحادی جماعتوں کے ساتھ آئینی اصلاحات پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے پر عملدرآمد کا عزم ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز 27ویں آئینی ترمیمی بل میں شامل ہے۔ آئینی عدالت کے قیام سے نظام انصاف میں نئی پیش رفت کی توقع ہے۔

Watch Live Public News