ہانگ کانگ سپر سکسز: عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکوں کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہانگ کانگ سپر سکسز: عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکوں کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: ہانگ کانگ سپر سکسز: عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکوں کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر عباس آفریدی نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا، جب انہوں نے کویت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

عباس آفریدی نے 124 رنز کے تعاقب میں صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں 8 چھکے شامل تھے۔ ان کی میچ وننگ اننگز کی بدولت پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیابی کے ساتھ آغاز کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں ڈیل ایل میتھڈ کے تحت بھارت نے 2 رنز سے فتح حاصل کی۔

یاد رہے کہ عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی حالیہ کارکردگی نے ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کیا ہے، اور وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے ایک اہم کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

Watch Live Public News