صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی

صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی
کیپشن: صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی کر دی گئی

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی فی یونٹ 48 پیسے سستی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اس کمی کا اطلاق کراچی کے صارفین پر بھی ہوگا۔

Watch Live Public News