این اے 66 وزیر آباد سے ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب

این اے 66 وزیر آباد سے ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
کیپشن: این اے 66 وزیر آباد سے ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب

ویب ڈیسک: این اے 66 وزیر آباد سے مسلم لیگ نون کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلال فاروق تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں سے سنی اتحاد کونسل اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔ اس کے علاوہ، دیگر امیدواروں نے کاغذات واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنی نامزدگیاں واپس لے لیں۔

یاد رہے کہ این اے 66 وزیر آباد کی یہ نشست سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد چٹھہ کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News