ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود

ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات, چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے.

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا , دونوں رہنماؤں کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر ایردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو تہنیتی مبارکباد پیش کی ، وزیراعظم نے پاکستان- ترکیہ دوستی کے ایک طویل پرجوش تقریبات کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہیں۔ 

 وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط پر مشتمل ایک وسیع شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔

ملاقات میں ترکیہ کے ایک وزارتی وفد  کاجلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں رہنماؤں نے باہمی تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

خطے اور وسیع تر مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News