مسلم لیگ (ق) کا 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ (ق) کا 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ق) کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کردیا، حکومت کے ساتھ آئینی اصلاحات میں بھرپور تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔

  چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم ثابت ہوگی، مسلم لیگ ہمیشہ اداروں کی مضبوطی اور قومی مفاہمت کی حامی رہی ہے۔

چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) قیادت کو ترمیم پر اعتماد میں لیا۔ 

پارٹی رہنماؤں نے آئینی ترمیم کی حکومتی حمایت کی توثیق کی، مسلم لیگ (ق) نےبلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا، ایجوکیشن کو فیڈرل سبجیکٹ قرار دینے کی سفارش کی گئی۔ 

مسلم لیگ نے 18ویں ترمیم میں تعلیمی نظام کی صوبوں کو منتقلی کی مخالفت کی تھی، سینیٹر ایس ایم ظفر نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت کی ہدایت پر اختلافی نوٹ لکھا تھا۔

27ویں ترمیم سے آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی، مسلم لیگ (ق) کا قومی مفاہمت اور اداروں کی مضبوطی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا، پارٹی فیصلے سے تمام صوبائی عہدیداران کو اعتماد میں لیا گیا۔ 

Watch Live Public News