چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس ،اجلاس میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں  ہونے والے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ  کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 14 نومبر سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا ، اجلاس میں انڈر 19 پریمیئر ایشیا کپ کی تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا، مینز ٹی20 ایشیا کپ کے ڈیٹا  کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ۔
 اے سی سی اجلاس نے مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ویورز شپ و شائقین کی تعداد  پر اطمینان اور مسرت  کا اظہار  کیا، اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل کے ٹورنامنٹس  کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اے سی سی کے تحت آئندہ نئے  ٹورنامنٹس  کے انعقاد کے بارے  بھی غور کیا گیا ، اجلاس میں آئندہ کے ٹورنامنٹس کی تیاریوں اور انتظامات کا  جائزہ لیا گیا ۔

اے سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان  لیگ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، لیجنڈ آف ایشیا کپ سمیت نئے  ٹورنامنٹس کرانے پر غور ، صدر اے سی سی محسن نقوی نے نئے  ٹورنامنٹ کے بارے حتمی پلان  طلب کر لیا ۔

کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے دیگر ممالک تک فروغ دینے کا فیصلہ ہوا، وویمنز کرکٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کرانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

محسن  نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک تک فروغ دینا چاہتے ہیں، ایشیائی ممالک کو کرکٹ کے فروغ   کیلئے ہر طرح سے سپورٹ کریں گے۔

اے سی سی کے تھوسٹ پریرا، میڈم ایشا،ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے  سبحان احمد پی سی بی کےایکس آفیشو ممبر سلمان نصیر  اور  زین عاصم بھی اجلاس میں شریک تھے۔ 

Watch Live Public News