دوسری جانب پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم مشرق وسطیٰ میں ابھرتی ہوئی صورتِ حال اور اسرائیل فلسطین کے درمیان مخاصمت کے بھڑکنے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتِ حال کی انسانی قیمت پر تشویش ہے‘۔Heartbroken by the escalating violence in the Middle East, which underscores the urgent need to address the Palestine Question. We urge restraint and protection of civilians. Enduring peace in the Middle East lies in a two state solution with a viable, contiguous, sovereign State…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 7, 2023
ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین قائم کی جائے کہ جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔‘ ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ’ہم عالمی برادری سے دشمنی کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اکٹھے ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘????: PR NO. 1️⃣9️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) October 7, 2023
Pakistan's concerns at the unfolding situation in the Middle East
????⬇️ https://t.co/K96VQ3djcl pic.twitter.com/vZYTQ9bZMc