ویب ڈیسک: حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 19 سال گزر گئے، میرے سامنے اس زلزلے کے تباہ کن مناظر آج بھی تازہ ہیں، بہت دکھ ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں بستیوں کی بستیاں اور گاؤں کے گاؤں صفا ہستی سے مٹ گئے۔
مشعال ملک نے کہا ہے کہ متعدد سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہو گئیں، 90 ہزار کے قریب لوگ اس حادثے کا شکار ہوئے جس میں 19 ہزار کے قریب بچے بھی شامل تھے، آج کے دن میں ان ہزاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اللہ پاک ان شہداء کے درجات بلند فرمائے، اس زلزلے سے 35 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ان لوگوں کی مدد کریں۔