احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنیوالے گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات

احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنیوالے گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات
کیپشن: احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنیوالے گرفتار افغان بلوائیوں کے ہوشربا بیانات

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے   گرفتار  افغان بلوائیوں  کے ہوشربا بیانات منظر عام پر آگئے۔ پرامن احتجاج کا لبادہ اوڑھے پی ٹی آئی  کے شرپسند افغان بلوائیوں نے انتشار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تمام حدیں پار کردیں۔

تفصیلات کے مطابق انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر انتشار اور بدامنی پھیلانے والے ان گرفتار افغان باشندوں نے ہوشرباء انکشافات کردیے۔

گرفتار افغان شرپسند نے بتایا کہ میرا نام خیال گل ہے میرا تعلق افغانستان سے ہے۔ پی ٹی آئی نے مجھے دو ہزار روپے  دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پوڑ کرنے کا کہا۔ پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ کر چلی گئی اور ہمیں یہاں پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

افغان شرپسند خیال گل نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر میں شرمندہ ہوں، انکا ساتھ دینا کسی کام نہ آیا۔ نہ انہوں نے مجھے پیسے دیے اور نہ ہی وہ مجھے دوبارہ  نظر آئے ہیں۔ 

مولا داد نے بتایا کہ میرا نام مولا داد ہے اور ہم تینوں دوست پشاور سے پی ٹی ائی کے دھرنے میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ پی ٹی آئی نے ہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے ابھی تک نہ ہمیں پیسے دئیے ہیں بلکہ حوالات میں ہم انکی وجہ سے بند ہیں۔ ہماری اپنے افغانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ  کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہ کریں اور نہ کسی کی گاڑی کو آگ لگائیں۔

عبدالرحمان نامی گرفتاری افغان باشندے نے بتایا کہ میرا نام عبدالرحمن ہے ، میرا تعلق افغانستان سے ہے اور میں پشاور میں مزدوری کرتا ہوں۔ میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتا ہوں، مگر پی ٹی آئی جیسی شرپسند جماعت چاہتی ہے کہ ہم انکے دھرنوں میں شامل ہوں۔ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ ہم اسلام اباد جا کر وہاں دنگا فساد کریں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں۔ میری اپنے افغان بھائیوں سے گزارش ہے کہ ان کی باتوں میں نہ آئیں۔

شرپسندی میں ملوث  تمام عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی  کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News