اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ  میں خلل ، سست روی ختم ہو جائے گا، ذرائع پی ٹی اے

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ  میں خلل ، سست روی ختم ہو جائے گا، ذرائع پی ٹی اے

(ویب ڈیسک ) ذرائع  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ   20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔ ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔

پی ٹی اے کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ  اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019ء میں ہوا تھا۔

Watch Live Public News